جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع

27 مارچ, 2026 13:26

حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون کی پروازوں پر عائد پابندی کی مدت میں مزید 30 دن کا اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک رہے گا۔ حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، عوامی تحفظ اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی اسکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ 

جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلی فضا میں ڈرون اڑانا مکمل طور پر ممنوع ہوگا، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے لیے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ان انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

صوبائی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔