بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

Big news for unemployed Pakistani youth
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے مواقع سے جوڑا جائے گا۔ یہ اقدام صوبے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
منصوبہ “سی ایم یوتھ ایمپلائی ایبلٹی پروگرام” کے تحت شروع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔ پنجاب ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی، جہاں حکام نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر معلوماتی ٹیکنالوجی اور کاروباری خدمات کے شعبے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوانوں کو کسٹمر سپورٹ، کال سینٹر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آسانی سے روزگار حاصل کر سکیں۔
تربیت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت بڑے شہروں میں دی جائے گی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد اور نگرانی پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کرے گا۔ تربیتی نظام میں کلاس روم تعلیم اور عملی تربیت دونوں شامل ہوں گی۔
تربیتی اداروں کو ادائیگیاں تین مراحل میں کارکردگی کے مطابق کی جائیں گی اور تمام مالی لین دین ڈیجیٹل بینک ٹو بینک نظام کے تحت ہوگا۔ تربیت فراہم کرنے والوں کی ادائیگی نوجوانوں کی روزگار کے قابلِ تصدیق نتائج پر مشروط ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں تربیتی فیس کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت نے اٹھائی ہے۔ نوجوانوں کی کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے، تاہم ضرورت کے مطابق اس میں لچک بھی موجود ہوگی۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کی ملازمت کی تصدیق پے رول اور تیسرے فریق کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












