بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انیس سو ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے انیس سو ملین پاؤنڈ کیس کی نئی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت اکتیس مارچ کو ہوگی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی بند کروانے کی کوشش
واضح رہے کہ 17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے اس کیس میں دونوں شخصیات کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت نے نیب کی اس درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے، جس میں نیب نے سزا معطلی کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ اکتیس مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے اعتراضات اور سزا معطلی کی درخواستوں پر قانونی بحث متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











