جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

ملازمین کیلئے بڑی خبر؛ سرکاری دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم فیصلہ ہو گیا

27 مارچ, 2026 08:01

پنجاب میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی نے جمعہ کے روز دفاتر کو مکمل بند رکھنے کے بجائے جزوی طور پر کھولنے کی سفارش منظور کر لی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی لانا اور ایندھن کے غیر ضروری استعمال کو روکنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف انتظامی امور متاثر نہیں ہوں گے بلکہ توانائی کی بچت بھی ممکن ہو سکے گی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے  جمعہ کی چھٹی نہ کرنے پر زور دیا کیوں کہ اگر جمعہ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار بھی مکمل تعطیل ہو تو شہریوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح یا دیگر کاموں کے لیے سفر کرتی ہے۔ اس اضافی سفر کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال بڑھ جاتا ہے، جس سے نہ صرف عوامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ملکی وسائل پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔

اسی تناظر میں یہ تجویز سامنے آئی کہ جمعہ کے دن مکمل چھٹی کے بجائے محدود پیمانے پر دفاتر کھلے رکھے جائیں۔

نئی سفارش کے مطابق جمعہ کے روز صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں موجود ہوگا۔ اہم سرکاری امور کو جاری رکھنے کے لیے محدود اسٹاف تعینات کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری شعبے بند رہیں گے۔ اس سے ایک طرف دفتری نظام بھی چلتا رہے گا اور دوسری جانب توانائی کے استعمال میں کمی بھی آئے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔