سرکاری بھرتیوں کے منتظر افراد کیلئے اچھی خبر؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Good news for those waiting for government jobs; Islamabad High Court makes a major decision
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اور وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس سے بھرتیوں کا عمل دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
عدالت کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس شامل تھے۔ بینچ نے یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع کو واپس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل فوراً شروع کریں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے تک مشروط ہوں گی۔ اس کے ساتھ زائد العمر امیدواروں کو بھی نئے بھرتی عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔
اس معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کی سماعت کے قابل ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ جبکہ درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق بھرتیوں کے رک جانے سے سیکیورٹی کے معاملات پر منفی اثر پڑا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد نہ صرف پولیس اور وفاقی اداروں میں بھرتیوں کا عمل بحال ہوگا بلکہ موجودہ امیدواروں کے حق میں بھی واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










