ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

28 مارچ, 2026 09:38

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرامز کے تحت ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے۔

آئی ایم ایف کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی، جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو منتقل کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا ہے۔ ان پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

ادارے کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث معاشی خطرات اب بھی موجود ہیں۔ خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ برقرار ہے۔

حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ معاشی استحکام برقرار رکھا جائے گا اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔