یکم اپریل کو عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

Public holiday announced on April 1; notification issued
ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے شہر میں یکم اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اعلان کیا ہے کہ حضرت بابا محمد پناہؒ کے عرس کے موقع پر یکم اپریل کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عرس مبارک کی مناسبت سے بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری خدمات میں تعطیل رہے گی تاکہ شہری اس مذہبی تقریب میں شریک ہو سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










