اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی : اسحاق ڈار کی مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

29 مارچ, 2026 15:18

اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اہم ملاقاتیں کیں۔

مصر کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کو فعال کرنے اور کاروباری برادری کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کیلئے چار فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کے تعاون کو سراہا، جبکہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق پایا گیا۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

دوسری جانب، اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تجدید کی۔

اس ملاقات کا مرکز علاقائی صورتحال اور ایران سے متعلق امور رہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔