اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضم اضلاع کے فنڈز روکنے کیخلاف شدید احتجاج کا انتباہ

29 مارچ, 2026 13:12

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر ضم اضلاع کے فنڈز روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے قبائلی مشران اور قومی عمائدین کے وفود سے ملاقات کے دوران وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ کی جانے والی مبینہ زیادتیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی مد میں وفاق پر ایک ہزار 375 ارب روپے واجب الادا ہیں، لیکن انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں کے برعکس سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کیلئے نئی روٹیشن پالیسی نافذ، تبادلے لازمی قرار

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق کی یہ ناانصافی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ہمارے حقوق نہ ملے تو احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ہر ضلع کے لیے منصوبے شامل ہوں گے اور باڑہ ڈیم کے لیے آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گیارہ ارب روپے کا لگژری جہاز خریدا جاتا ہے تو سب خاموش رہتے ہیں لیکن جب ہم تیراہ کے متاثرین کے لیے چار ارب روپے مختص کرتے ہیں تو تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ تیراہ متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگی آئندہ ہفتے تک مکمل کی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔