پنجاب بھر میں 3 ماہ کے دوران 11 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبہ بھر میں منشیات کے بڑے ڈیلروں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران 11 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 10 ہزار 975 مقدمات درج کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع
پولیس ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں 6 ہزار کلو گرام سے زائد چرس، 700 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 308 کلو گرام آئس اور ایک لاکھ 89 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی خصوصی کارروائیاں کی گئیں، جہاں ایک ہزار 148 ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں زہر بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جائے اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کو بھی سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








