کے پی ہاؤس اسلام آباد اور نتھیا گلی سے خفیہ معلومات لیک ہونے پر اسٹاف تبدیل

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خفیہ ملاقاتوں کی معلومات لیک ہونے کے معاملے پر خیبر پختونخوا ہاؤس کے عملے کو بڑے پیمانے پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خفیہ ملاقاتوں اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے معاملے نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے بعد پشاور میں صوبائی حکومت نے سخت انتظامی کارروائی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد اور خیبر پختونخوا ہاؤس نتھیا گلی کے تمام ٹیلی فون آپریٹرز اور استقبالیہ کے عملے کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضم اضلاع کے فنڈز روکنے کیخلاف شدید احتجاج کا انتباہ
محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق ٹیلی فون آپریٹر نور محمد، عبدالناصر اور شفیق خان کا اسلام آباد سے تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے انوز زیب کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح یوسف خان، خالد خان اور ارشد علی کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا کر واپس محکمہ انتظامی امور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں سیکیورٹی خدشات اور معلومات کی رازداری برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








