اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

صیہونی لابی عرب دنیا کو ایران جنگ میں دھکیلنے میں ناکام رہے گی، چیئرمین علما کونسل

29 مارچ, 2026 13:11

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کے خلاف جاری عالمی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ عرب دنیا جنگ مخالف ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے جانے والے حالیہ حملوں نے پورے عالم اسلام کو شدید غم اور غصے کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد کے لئے استعمال کئے جانے والے نازیبا الفاظ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد ایک بہادر اور صابر رہنما ہیں، جو عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پر امریکہ اور برادر ملک ایران دونوں کا اعتماد ہے، خواجہ آصف

علامہ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ خطے میں دیرپا امن کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں اور صیہونی لابی اس لیے پروپیگنڈا کر رہی ہے، کیونکہ سعودی قیادت ان کے ہاتھوں استعمال ہونے سے انکار کر چکی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی ولی عہد ایران پر حملے کے قطعی حامی نہیں بلکہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔

علامہ اشرفی کا کہنا تھا کہ صیہونی ذرائع ابلاغ اور عالمی رہنما جتنا بھی زور لگا لیں، عرب دنیا کو اس جنگ میں نہیں دھکیلا جا سکتا، کیونکہ امن کی کوششیں ہی آخر کار کامیاب ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔