پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

بڑی خوشخبری؟ ماہر علم نجوم کی پاکستان کے حوالے سے اہم پیشگوئی

30 مارچ, 2026 10:56

معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئندہ 12 سال تک معاشی اور سفارتی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

 ماہر علم نجوم سامعہ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ سیف زون میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد ملک کی عالمی سطح پر شناخت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یہ وقت پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور آنے والے برسوں میں ملک میں معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

خطے کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ مذاکرات ہونے کے باوجود مستقل حل کا امکان کم ہے۔ مئی کا مہینہ خطے کے لیے حساس اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جس میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

سامعہ خان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خطے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عالمی سطح پر عدم استحکام اور سیاسی تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان کو اس دوران دانشمندانہ سفارتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہوگی تاکہ خطے میں اپنے مفادات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔