مقبوضہ کشمیر کے عوام کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار

مقبوضہ کشمیر کے عوام کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار
سرینگر/بڈگام: مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ محبت اور اعتماد کے اظہار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک کشمیری شہری نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق بڈگام بازار سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغام میں ایک کشمیری شہری نے کشمیر کی آزادی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امید کی کرن قرار دیا۔
کشمیری شہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی عسکری قیادت کے منتظر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں بھارتی قبضے سے نجات دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ “سپاہ سالارِ امت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہم آپ کے منتظر ہیں، آپ کشمیر کو آزاد کروائیں۔”
ویڈیو میں شہری نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو دیے گئے جواب پر کشمیری عوام خوش ہیں اور وہ پاکستان اور اس کی افواج کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید برآں، کشمیری شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بعد کشمیریوں کی امید پاکستانی قیادت سے وابستہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیغام کشمیری عوام کے جذبات، اعتماد اور پاکستان کے ساتھ گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ خطے میں صورتحال اب بھی حساس ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











