کرتار پور میں بیساکھی میلے کی تیاریاں، سکھ یاتریوں کی آمد شروع

شکر گڑھ کے سرحدی علاقے کرتار پور میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ متوقع ہے۔
شکر گڑھ میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور میں سالانہ بیساکھی میلے کی تقریبات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق میلے کی تقریبات دس اپریل سے تیرہ اپریل تک جاری رہیں گی، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مظالم بند نہ ہوئے تو سکھ اپنی بقا کے لیے ہتھیار اٹھائیں گے، سکھ فار جسٹس
انتظامیہ نے زائرین کے لیے رہائش، سیکیورٹی، لنگر، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کا دعویٰ کیا ہے اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
دربار صاحب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف پاکستان میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے بھارتی سکھ یاتریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بھارت میں مقیم سکھوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بے تاب ہے، لہٰذا بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ زائرین کو راہداری کے ذریعے کرتار پور آنے کی اجازت دے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات سکون سے ادا کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








