گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار؛ اہم خبر آگئی

Vehicle and motorcycle owners alerted; important news has emerged
کراچی میں غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق شہریوں کو مزید مہلت دیتے ہوئے پہلے دی گئی 30 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی ہے، اور اب یکم اپریل 2026 سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر صرف حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگائیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل کے بعد پرائیویٹ، فینسی یا غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










