منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

حکومت کا ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

31 مارچ, 2026 10:29

وفاقی حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اس وقت نافذ نہیں کیا جائے گا۔ صوبوں کی مخالفت کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ توانائی بچانے کے لیے یہ اقدام زیر غور تھا، لیکن اس پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

حکومت نے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مہنگائی کے دباؤ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

تیل اور گیس کی سپلائی پر دباؤ کے باوجود ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔