جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

بلوچستان میں پیٹرول کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہیلپ لائن قائم

05 اپریل, 2026 14:34

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام اور گراں فروشی روکنے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن گیارہ انتیس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اسی لیے پیٹرول کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی یا کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن گیارہ انتیس (1129) قائم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کیلئے سبسڈی

یہ ہیلپ لائن براہ راست وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور محکمہ داخلہ کی نگرانی میں کام کرے گی تاکہ شکایات پر فوری ایکشن لیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مستحق افراد کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کا نظام بھی وضع کیا جا رہا ہے، تاکہ مہنگائی کا بوجھ صرف ان طبقات پر کم کیا جا سکے، جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔

حکومت کی جانب سے شکایات کے ازالے کے میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔