جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

امن کیلئے پاکستان کی کوششیں فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئیں، ایرانی سفیر

07 اپریل, 2026 15:36

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئے جنگی خطرات کو ٹالنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق ایرانی سفیر نے اپنے حالیہ بیان میں کی ہے۔

پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اسلام آباد کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے حوالے سے تہران نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے ایک اہم بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اب انتہائی اہم اور حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر ایران سے معاہدہ ممکن نظر آیا تو صدر ٹرمپ حملہ مؤخر کر سکتے ہیں، امریکی رپورٹ

ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان نے جنگ رکوانے کے لیے خیر سگالی کے جذبے کے تحت اپنے خصوصی اثر و رسوخ اور سفارتی ذرائع کا بھرپور استعمال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ مثبت اور تعمیری کوششیں اس وقت ایک ایسے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی ہیں، جہاں سے خطے میں استحکام کی نئی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کے اس کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں جلد ہی کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تناؤ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔