وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے تاریخی اسلام آباد معاہدے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی جنگ بندی کے لیے مجوزہ اسلام آباد معاہدے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے قومی و عسکری قیادت کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور عالمی سفارتی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار کردہ مجوزہ اسلام آباد معاہدے کی باقاعدہ اور متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔
اس معاہدے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت اب پاکستان دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان ایک غیر جانبدار اور مؤثر ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ جنگ بندی، پی ٹی آئی کا خیرمقدم، پاکستان کے کردار کی تعریف
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ جس طرح عسکری قیادت اور سویلین حکومت نے مل کر عالمی امن کے لیے کام کیا، اس نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا ہے۔
مزید برآں، اجلاس میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے مستقبل کے ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے مکمل حکمت عملی اور فریم ورک بھی طے کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اب ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام لاجسٹک و سفارتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ خطے کو ایک بڑی جنگ سے مستقل بنیادوں پر بچایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












