آپریشن غضب للحق: پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار

افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجو پاکستانی فورسز کے دباؤ کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور سرحدی چوکیاں چھوڑ کر مساجد اور عام شہری آبادیوں میں روپوش ہو گئے ہیں۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت سرحد پار سے ہونے والی مہم جوئی اور دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
افغان میڈیا بشمول افغانستان انٹرنیشنل نے بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں افغان طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت اور پسپائی کی تصدیق کر دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد افغان طالبان صوبہ نورستان اور صوبہ کنڑ میں اپنی اہم سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جنگجو پاکستانی فورسز کے قہر سے بچنے کے لیے نہ صرف مساجد میں چھپ گئے بلکہ اپنی پہچان چھپانے کے لیے عام شہریوں کا روپ دھار کر ان علاقوں سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : میزبانی کے بدلے احسان فراموشی، بلوچستان کے عوام نے افغان طالبان کے رویے کو مسترد کر دیا
قبائلی عمائدین نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے مسلسل غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
دوسری جانب طالبان رجیم کی نااہلی اور غفلت نے افغان عوام کو فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی نے اب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے رجوع کرنے اور امداد حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس بات کا منہ توڑ ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کی بیرونی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا کر یہ واضح کر دیا ہے کہ اب دہشت گردوں کی کسی بھی قسم کی سرپرستی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












