جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

09 اپریل, 2026 09:30

اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس دوران تمام افسران کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور انہیں شہر سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ غیرملکی وفود کی آمد کے باعث کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسی وجہ سے ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور صرف سرکاری گاڑیوں کو اجازت دی گئی ہے۔

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔ ایکسپریس ہائی وے پر مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔