جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران کے جنگ بندی خلاف ورزیوں پر خدشات برقرار ہیں، رضا امیری مقدم

09 اپریل, 2026 12:29

اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید خدشات ہیں۔

ان کے مطابق اس سے ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں اور لوگ اسے اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں۔

رضا امیری مقدم نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایران کا مذاکراتی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ یہ وفد ایران کی جانب سے پیش کردہ دس نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایرانی سفیر نے زور دیا کہ تمام فریقین کو مذاکرات میں مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و امان قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزبان کردار اور ثالثی کی کوششیں اس عمل کو مؤثر بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایران کی دس نکاتی منصوبے کے علاوہ مختلف سیکیورٹی اور اقتصادی معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔ اس سے قبل، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی برادری تشویش کا شکار ہے اور امن قائم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔