مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی علی حسین خان انتقال کر گئے

Senior Leader of PML-N Passes Away
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علی حسین خان کا انتقال ہوگیا۔
رکن پنجاب اسمبلی علی حسین خان گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں وہ کافی عرصے تک علاج کرواتے رہے، مگر بدقسمتی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق علی حسین خان کی نماز جنازہ تحصیل نور پور تھل کے علاقے جمالی بلوچاں میں ادا کی جائے گی۔ جنازے میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مقامی افراد و پارٹی کارکنان مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
علی حسین خان حلقہ پی پی 83 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ اپنے حلقے میں عوامی خدمت، سادہ مزاجی اور عوام کے ساتھ قریبی رابطے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی حسین بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور عوام دوست رہنما تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی خواہش کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












