جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران امریکہ جنگ بندی اتفاق رائے میں لبنان شامل تھا، سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندےکی تصدیق

10 اپریل, 2026 07:55

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نمائندے نے کہا کہ جنگ بندی صرف امریکا اور ایران تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پائی جانے والی کنفیوژن کی کوئی وجہ نہیں ہے، کیونکہ لبنان سے متعلق شق جنگ بندی کے معاہدے کا واضح حصہ تھی۔

پاکستانی نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا درست نہیں کہ لبنان کو اس عمل سے الگ رکھا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں کہ لبنان میں پرتشدد کارروائیاں کب اور کیسے مکمل طور پر ختم ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور امن کی راہ ہموار کرنا ہے، جس کے لیے تمام فریقین کا تعاون ضروری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔