ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 101 بہترین پاسپورٹس میں شامل

11 اپریل, 2026 10:32

اسلام آباد: پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے، جس کے بعد یہ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کو پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں میں اہم عالمی معاملات میں رابطہ کاری اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور پیغام رسانی کے عمل میں پاکستان کی مصالحتی کوششوں کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ ان کوششوں نے نہ صرف خطے میں سفارتی ماحول بہتر کیا بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بھی مضبوط کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اب ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو امن کے فروغ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیش رفت کو ملک کی سفارتی کامیابیوں میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔