ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ متوقع مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جسے خطے میں امن کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔
پاکستان پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین مذاکرات کو مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھائیں گے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ مل سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









