ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

ایران کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

11 اپریل, 2026 11:50

اسلام آباد: ایران کے بعد امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد بھی جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر پاکستانی حکام نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ طویل فضائی راستے سے پاکستان پہنچا۔ طیارے نے میری لینڈ سے روانگی کے بعد پیرس میں مختصر قیام کیا، جس کے بعد سفر دوبارہ شروع کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے نے مشرق وسطیٰ کی بعض فضائی حدود سے گریز کیا اور متبادل روٹ اختیار کیا، جس میں جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان اور تاجکستان کے راستے شامل تھے۔

یہ مذاکرات خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔