ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

آج کے مذاکرات کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے؛ مفتی تقی عثمانی

11 اپریل, 2026 10:23

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستانی قیادت نے نہایت اہم، نازک اور متوازن کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے کی کوششوں میں پاکستان کی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے ایک حساس اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توفیق دی، جس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہونے والے مذاکرات نہایت اہم ہیں، اور ان کی کامیابی صرف ایک خطے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور عالمی برادری کے مفاد سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت دنیا کو امن کی اشد ضرورت ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے وزیراعظم کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر پوری قوم کو دعا اور خیر کی امید کے ساتھ اس عمل کا حصہ بننا چاہیے تاکہ مذاکرات مثبت نتائج دے سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔