کراچی میں شدید گرمی اور حبس کا راج، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، شہر قائد آج شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر قائد میں موسم کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک رخ اختیار کر گئی ہے، جہاں آج دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ ساتھ شدید گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب اور حبس کی وجہ سے گرمی کی اصل شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایران اور امریکہ سے سیز فائر برقرار رکھنے کی اپیل
آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تیئیس اعشاریہ تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب چونتیس فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ خشک بھی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حبس کی موجودہ لہر کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








