بیرون ملک روزگار کا سنہری موقع!!! جانیں پرواز کارڈ کیا ہے؟ اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جان لیں

Golden opportunity for overseas employment!!! Learn what the Parwaaz Card is and know the complete application process
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے ایک نیا فلاحی پروگرام “پرواز کارڈ” متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع تک آسان اور محفوظ رسائی فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق پرواز کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو بیرون ملک نوکری کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ قرضہ بغیر سود ہوگا، جس سے ویزا، ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو قانونی اور منظم طریقے سے روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس پروگرام کے اہم اہداف میں نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے تیار کرنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ اسکل ڈویلپمنٹ اور زبانوں کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ان میں انگریزی، عربی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔
پرواز کارڈ کے لیے وہ افراد درخواست دے سکتے ہیں جو پنجاب کے رہائشی ہوں۔ عمر کی حد عام طور پر 18 سے 45 سال تک رکھی گئی ہے۔ کم از کم تعلیم مڈل یا میٹرک ہونا ضروری ہے، جبکہ بعض کیسز میں زیادہ تعلیم یافتہ افراد بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست دہندہ کا تعلق کم یا متوسط آمدنی والے طبقے سے ہونا چاہیے۔
یہ پروگرام ان افراد کے لیے بھی ہے جن کے پاس پہلے سے بیرون ملک نوکری کی پیشکش موجود ہے، اور ان کے لیے بھی جو ابھی نوکری تلاش کر رہے ہیں۔ خواتین کو بھی اس اسکیم میں برابر مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو فائدہ دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق اس پروگرام میں ویزا، پاسپورٹ، ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر اخراجات کے لیے مالی مدد شامل ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ رقم 30 لاکھ روپے تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہنر سکھانے کے لیے مختلف کورسز بھی کروائے جائیں گے جیسے الیکٹریشن، ویلڈنگ، ڈرائیونگ، آئی ٹی اور ہاسپیٹیلٹی وغیرہ۔
درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو آفیشل ویب سائٹ پر جا کر CNIC اور موبائل نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اس کے بعد فارم بھر کر ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد اس کی آن لائن ٹریکنگ بھی کی جا سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










