پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو اسلام آباد میں احتجاج سے روک دیا، سہیل آفریدی پر اظہار عدم اطمینان

13 اپریل, 2026 15:38

بانی پی ٹی آئی نےپارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسی احتجاج کی کال نہ دی جائے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی نے جیل سے اپنی قانونی ٹیم کے سربراہ سلمان صفدر کے ذریعے پارٹی قیادت کو ایک اہم اور بڑا پیغام پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ تحریکِ انصاف فی الحال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج سے مکمل طور پر گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے پارٹی کے ذمہ داران کو حکم دیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے فی الحال کوئی نئی حکمتِ عملی تیار نہ کی جائے اور نہ ہی اگلے احکامات تک ورکرز کو کسی احتجاج کی کال دی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ بانی تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی اب تک کی کارکردگی پر بھی شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پارٹی صوبائی حکومت کے اقدامات اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی نہ ہونے پر ناخوش ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کی جانب سے جاری مذاکراتی عمل کو بھی ہدفِ تنقید بنایا ہے اور اسے ایک طویل اور سست عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاحال کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔