بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پشاور میں فائرنگ : قومی باکسر قتل

24 جون, 2023 12:23

پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے میڈیا کو بتایا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019 میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013 سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔

یہ پڑھیں : جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔