منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاکستان کے نوجوان انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی

30 جون, 2023 12:12

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی، وہ گزشتہ چند برسوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے،ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے،ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی۔

یہ پڑھیں :اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی اسنوکر چھوڑنے کی دھمکی

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔