منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اس کا جائز حق دلوائیں گے: ذکاء اشرف

06 جولائی, 2023 15:31

لاہور: ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اس کا جائز حق دلوائیں گے۔

چیئرمین ذکاء اشرف کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، مینجمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ذکاء اشرف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ممبران مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کیساتھ مل کر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں گے، ذکاء اشرف کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کرکٹ کیلئے بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔

چیف فنانس آفیسر نے پی سی بی کے بجٹ پر مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی، اسٹیڈیمز کی تعمیرنو، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم امور پر چیئرمین کو بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم نے متحد ہوکر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، ایشیاء کپ، ورلڈکپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اس کا جائز حق دلوائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔