ٹیم پاکستان کا فتح کے ساتھ دورہ سری لنکا کا آغاز, سعود شکیل مین آف دی میچ قرار
ٹیم پاکستان کا فتح کے ساتھ دورہ سری لنکا کا آغاز, سعود شکیل مین آف دی میچ قرار
پاکستان نے گال میں 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی جانب سےدوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر جیت کے لیے دیے گئے 131 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
گال ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 131 کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 48 رنز بنائے تھے اور میچ کے آخری دن پاکستان کو جیت کیلئے 83 رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی
پہلی اننگز میں ڈبل سینچری بنانے والے سعود شکیل 30 رنز اوراوپنر امام الحق ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستانی بلے باز سعود شکیل کو ڈبل سینچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











