منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاکستان نے لگاتار دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

24 جولائی, 2023 11:22

پاکستان نے لگاتار دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک سو اٹھائیس رنز سے شکست دی۔ طیب طاہر نے ایک سو آٹھ رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ صفیان مقیم نے تین۔ محمد وسیم۔مہران ممتاز اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کولمبو میں بھارتی ٹیم سے شاہینوں نے حساب برابر کردیا۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر تین سو تریپن رنز بنائے۔طیب طاہر کے چھکوں، چوکوں سے بھارتی بالر ہلکان ہوگئے۔ انہوں نےایک سو آٹھ رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔صاحبزادہ فرحان نے پینسٹھ،صائم ایوب نے انسٹھ رنز کا حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں محمد عامر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بطور مقامی کھلاڑی کھیلیں گے

جواب میں بھارت اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ پاکستانی بالرز نے جوابی وار کیا تو سورماؤں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔وکٹیں گرتی چلیں
گئیں ۔پوری ٹیم دوسو چوبیس رنز پر حوصلہ ہار گئی۔شاندار کارکردگی پر طیب طاہر مین آف دی میچ رہے۔

شاہینوں نے لگاتار دوسری بار چمچماتی ٹرافی اٹھائی اور جیت کا جشن بھی خوب منایا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔