کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے دی
کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے دی
پاکستان ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش، سری لنکا کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔
پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا۔
نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 188 رنز بناسکی۔
یہ بھی پڑھیں کولمبو، پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری
واضح رہے کہ کولمبو میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کی پہلی اننگز 166 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی تھی۔
اس کے علاوہ آغاسلمان 132 رنز کی اننگزکھیل کرناقابل شکست رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بیڑ محمد رضوان نے بھی ناقابل شکست 50 رنز بنائے، شان مسعود اور سعودشکیل بھی نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











