منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایشز سیریز کا آخری میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا

31 جولائی, 2023 12:17

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز ایشز کا آخری میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

میچ کے چوتھے روزآسٹریلیا کو فتح کے لیے تین سو چوراسی384 رنز کا ہدف ملا ۔ چوتھے روز آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے ایک سو پینتیس 145رنز بنالیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں انگلش فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کینگروز کو آخری روز جیت کے لیے مزید دو سو اننچاس249 رنز اور انگلش ٹیم کو دس وکٹیں درکار ہیں ۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اٹھاون58 اور عثمان خواجہ انہتر69 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کریں گے ۔

یاد رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔