منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایشیز سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

01 اگست, 2023 11:54

ایشیز سیریز میں اوول ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 334 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی آسٹریلیا نے ٹرافی ری ٹین کرلی۔

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریاں بھی آسٹریلیا کو کامیابی نہ دلوا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی

انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اسٹیورٹ براڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہوں نے اپنے کیریر کا اختتام آخری وکٹ لے کر کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔