پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایشیا کپ کا آغاز آج سے : افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال مدمقابل ہوں گے

30 اگست, 2023 08:35

انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئیں، ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے پاکستان میں آغاز ہوگا ۔

پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں شہر ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیں گے ، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی ، جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ پڑھیں : وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔