پاک بھارت میچ : شاہین آفریدی کے دو بڑے شکار ، شرما اور کوہلی آوٹ
ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک بار پھر بارش کے بعد روک دیا گیا، بارش سے قبل بھارت کی تین وکٹیں گرگئی تھی۔
بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔
حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور ایشان کشن موجود ہیں۔
ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کینڈی میں میچ سے قبل بارش ہورہی تھی جو اب رُک چکی ہے اور خبریں آرہی ہیں کہ میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔
میچ کاباقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔
یہ پڑھیں : ایشیا کپ : ٹیموں کی شرٹس پر پاکستان کا لوگو نہ ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











