ایشیا کپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج سری لنکا میں ہوگا۔
پاک بھارت میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس اہم میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کافی کم ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔
تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنےا سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہونگے:
گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بھارت ا سکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہونگے:
ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، محمد شامی، کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ پڑھیں : آئی سی سی نے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان : پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











