پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ : پاک بھارت میچ کاریزرو ڈے بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

11 ستمبر, 2023 11:15

کولمبو میں کرکٹ کے لیے حالات آج بھی مناسب نہیں ہیں، پاکستان اور بھارت کا میچ دوسرے روز بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کولمبو میں رات گئے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج بھی سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سہہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کولمبو میں اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہی سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

 یہ پڑھیں : سری لنکا میں شدید بارشیں: 10 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔