منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے عثمان خواجہ کا اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان

22 جنوری, 2024 12:49

سڈنی: غزہ کے بچوں کی مدد کے لئے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی، اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لیے ہو گی، بچوں کو آپ کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ غزہ کے مظلوم بچوں کیلئے میدان میں آگئے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔

Catch all the فلسطین اپڈیٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔