ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

"پاک بھارت میچ؛ عام نشست پر بیٹھ کر میچ دیکھوں گا، بڑا فیصلہ”

16 فروری, 2025 19:01

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے عام نشستوں پر بیٹھ کر میچز دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو دبئی میں اہم میچز دیکھنے کیلئے باکس فراہم کیا تھا جس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ سے زائد) تھی۔

اس باکس میں 30 نشستیں تھیں جن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام یا مہمان میچز دیکھ سکتے تھے تاہم چیئرمین پی سی بی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: راشد خان سوئنگ کے سلطان "وسیم اکرم” سے بڑے کرکٹر قرار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ اضافی ٹکٹس بھی بک گئے، کئی فینز مایوس

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 19 نومبر سے شروع ہونے جارہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔