میئر لندن چیمپئنز ٹرافی فائل میں کونسی ٹیموں کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

میئر لندن چیمپئنز ٹرافی فائل میں کونسی ٹیموں کو دیکھنا چاہتے ہیں؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں لندن کے میئر صادق خان کو امید ہے کہ فائنل میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کو آمنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں افتتاحی میچ سے ہوگا جو نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک چھوٹی سی تقریب کے بعد کھیلا جائے گا۔
تاہم ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ ہائی ولٹیج مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
لیبر پارٹی کے 54 سالہ رہنما نے انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز سے بھی کہا کہ اگر وہ چاہیں تو انہیں فون کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان یا انگلینڈ میں سے کسی ایک کے ووٹر ہیں تو میں دستیاب ہوں۔ میں آزاد ہوں، میں وقت نکال سکتا ہوں اور کھیلوں گا۔
لندن کے میئر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم فارم میں ہوں گے اور بڑی اننگز کھیلیں گے۔
صادق خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو بھارت میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان ٹیم حال ہی میں زیادہ اچھی نہیں رہی مگر مجھے امید ہے بابر اعظم اچھی فارم میں واپس آئیں گے۔
میئر لندن نے کہا کہ آسٹریلیا واقعی ایک مضبوط ٹیم ہے، آپ آسٹریلیا کو ختم نہیں کر سکتے جب کہ جنوبی افریقا کے پاس بھی اچھی ٹیم ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ مجھے امید ہے چیمپئنز ٹرافی بہت اچھا اور ایک محفوظ ٹورنامنٹ ہوگا، میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آتے ہوئے دیکھنے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے بین الاقوامی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی کمی پر مایوسی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کامیاب ہوگا۔
میئر لندن کا یہ بیان جنوبی ایشیائی ممالک میں تعلیم اور صحت کی ترقی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے برٹش ایشین ٹرسٹ (بی اے ٹی) کے عشائیہ میں شرکت کے دو دن بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن سے بھی ملاقات کی۔
صادق خان نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک ایک شاندار اداکار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بالی ووڈ اور پاکستان شوبز انڈسٹری لندن آئیں اور یہاں فلم بنائیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












