ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

18 فروری, 2025 12:26

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن دائیں پاؤں کی انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔

لوکی فرگوسن کی انجری کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کائل جیمیسن کو ان کے متبادل کے طور پر نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فاسٹ بولر کی یہ انجری بلیک کیپس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ لوکی فرگوسن کیویز کے بولنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے، اپنے قد اور رفتار کے لئے مشہور جیمیسن اب اسکواڈ کو مضبوط بنانے کے لئے قدم اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں کونسے 5 بلے باز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کل بروز بدھ کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان سے ٹکرائے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔