چیمپئنز ٹرافی؛ پہلی بار کپتانوں کا نیا "اینیمیٹڈ پرومو” جاری

چیمپئنز ٹرافی؛ پہلی بار کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری (فوٹو: فائل)
چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کردیا۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینیمیٹڈ پرومو جاری کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔
اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ انڈین ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ کیوں؟
اس پرومو میں تمام کپتانوں کو ٹرافی کے حصول کے لیے دوڑ لگاتے اور چمچاتی ٹرافی کی جانب لپکتے بھی دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتا دیا
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ کل میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
View this post on Instagram
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












