چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتا دیا

چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی سے متعلق لب کشائی کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ 10 سال تک کوئی ٹیم پاکستان میں کھیلنے نہیں آئی اوعر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا پاکستان نے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہے، حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بلکل ردھم میں بالنگ کر رہے ہیں۔
کپتان رضوان کا کہنا تھا کہ یہ شک نہیں ہونا چاہیے ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں، کوشش کررہے ہیں غلطیوں پر قابو پائیں جب کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے کتنے بھارتیوں کو ویزا جاری کیے؟
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں پر پرفارمنس کی ذمے داری ہوتی ہے، میرے لیے تمام 15 کھلاڑی کپتان ہیں۔
اوپننگ بلے بازی سے متعلق سوال پر محمد رضوان نے بتایا کہ بابر اعظم اوپننگ کے لیے سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں، ہم ان سے مطمئن ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں وہی اوپننگ کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












